آئی ٹی ایف جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ ،بوائز سنگلز کے مقابلوں میں بلغاریہ ، ترکی اور پاکستان کے کھلاڑیوں نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

73
نیشنل ٹینس چیمپئن شپ

اسلام آباد ۔ 7 نومبر (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام آئی ٹی ایف جونئیر ٹینس چیمپیئن شپ کے بوائز سنگلز کے مقابلوں میں بلغاریہ کے ایون، ترکی کے برک اولس، پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن اور ثاقب حیات نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، سیمی فائنل مقابلے (آج) جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔ دلاور عباس ٹینس کمپلیکس میں بوائز سنگلز کے کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچز میں بلغاریہ کے ایون نے پاکستان کے شعیب خان کو 6-4 اور 6-3 سے، پاکستان کے حذیفہ عبدالرحمن نے برطانیہ کے رونان سنی کو 6-2 اور 6-2 سے، پاکستان کے ثاقب حیات نے آئرلینڈ اریا روگھانی کو 6-3 اور 6-4 سے، جبکہ ترکی کے بکر الس نے آئر لینڈ کے اریان کو 6-3 اور 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ گرلز سنگلز کے کوارٹر فائنل میچز میں پاکستان کی زویا عاصم نے ایران کی ملیں مہرانی کو 6-1، 1-6 اور 6-2 سے، برطانیہ کی سارہ یگن نے ملائیشیا کی سی ڈنگ کو 6-0 اور 6-3 سے، ہانگ کانگ کی ہاننھا کیل شن نے آئرلینڈ کی میشکاٹوزہرہ سفی کو 6-1، 1-6 اور 6-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی سیمی فائنل مقابلے (آج) جمعرات کھیلے جائیں گے