آئی ٹی بی برلن کے لئے 26جنوری تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں

54
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):جرمنی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش’’ آئی ٹی بی برلن 2024‘‘ کے لئے 26جنوری تک درخواستیں جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 3 روزہ عالمی نمائش جرمنی میں5سے7مارچ 2024تک منعقد ہو گی۔ نمائش میں ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس ، آئیر لائنز اور ان سے وابستہ مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ۔

مذکورہ اشیاءکے برآمد کنندگان نمائش میں شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔