26.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہو گیا

آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اسلام آباد میں شروع ہو گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور ایمپیٹس کے تعاون سے آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈیوس کپ سابق کوچ فضل سبحان نے کیا۔ ٹورنامنٹ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، لیڈیز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14،بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر 10 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے 19 مارچ منعقد ہونگے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=356219

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں