اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):کانسٹیبل زبیر شاہ کی نماز جنازہ اتوار کو پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلداز جلد گرفتاری کا حکم بھی دیا ۔
محسن نقوی نے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں،فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے،شہید زبیر شاہ کے خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے،شہید کے خاندان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔۔
آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس قربانی کو فراموش نہیں کیا جائے گا، ہم مجرموں کو قانون کی پوری طاقت کا سامنا کرنے کو یقینی بنائیں گے۔