آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآبادنے لکھنؤ سپر جائنٹس کو بآسانی 10 وکٹوں سے ہرا دیا

136
آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآبادنے لکھنؤ سپر جائنٹس

حیدرآباد ۔9مئی (اے پی پی):ٹراوس ہیڈ اور ابھیشیک شرماکی شاندار بیٹنگ کی بدولت سن رائزرز حیدرآباد نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کے 57ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ سن رائزرز حیدرآباد کی آئی پی ایل میں ساتویں فتح ہے ۔

سن رائزرز حیدر آباد نے ٹراوس ہیڈ اور ابھیشیک شرماکی دھواں دار بیٹنگ کے باعث لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے ملنے والا 166رنز کا ہدف نویں اوور کی چوتھی گیند پر بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ ٹراوس ہیڈ نے ناقابل شکست 89 اور ابھیشیک شرمانے ناقابل شکست 75رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ، اس عمدہ کارکردگی پر ٹراوس ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

راجیو گاندھی انٹرنیشنل سٹیڈیم، حیدرآباد میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 57ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بناکر سن رائزرز حیدرآباد کو میچ میں کامیابی کے لئے 166 رنز کا ہدف دیا۔

ممبئی انڈینز کے آیوش بدونی نے ناقابل شکست 55 جبکہ پوران نے ناقابل شکست 48 رنز بنائے۔سن رائزرز حیدرآباد بھونیشور کمار نے دو جبکہ کپتان پیٹ کنز نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں سن رائزرز حیدر آباد نے ٹراوس ہیڈ اور ابھیشیک شرماکی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت لکھنؤ سپر جائنٹس کی جانب سے ملنے والا 166رنز کا ہدف نویں اوور کی چوتھی گیند پر بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

ٹراوس ہیڈ نے 30 گیندوں پر 8 فلک شگاف چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 89 رنز اور ابھیشیک شرمانے 28 گیندوں پر 6 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 75رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔یہ سن رائزرزحیدرآباد کی آئی پی ایل میں ساتویں فتح ہے ۔ ٹراوس ہیڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔