کانپور ۔ 12 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں (کل) ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں گجرات لائنز اور سن رائیزرز کی ٹیمیں گرین پارک، کانپور میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دوسرا میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈیز کے مابین ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔ ممبئی کی ٹیم 18 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔