آئی پی ایل 2017ئ ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی

92

حیدرآباد (دکن) ۔ 20 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن کا فائنل (کل) اتوار کو حیدرآباد دکن میں کھیلا جائے گا، ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی، ممبئی انڈینز کو اس سے قبل دو مرتبہ ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، ممبئی نے 2013ءاور 2015ءمیں ٹائٹلز جیتے تھے، ممبئی کے پاس پونے کو ہرا کر ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔