آئی ڈی پیزکو مکانات کی تعمیرکےلئے معاوضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد آئی ڈی پیزکو مکانات کی تعمیرکےلئے معاوضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے فاٹا میں تعمیر نو و بحالی اور آئی ڈی پیز کو مکانات کے معاوضوں کےلئے 100 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق فاٹا میں آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد آئی ڈی پیزکو مکانات کی تعمیرکےلئے معاوضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے فاٹا میں تعمیر نو و بحالی اور آئی ڈی پیز کو مکانات کے معاوضوں کےلئے 100 ارب روپے مختص کئے ہیں۔ فاٹا ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام کے مطابق فاٹا میں آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے بے گھر افراد آئی ڈی پیز کو مکانات کی دوبارہ تعمیرکےلئے وفاقی حکومت کی جانب سے معاوضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ، آپریشن سے متاثر ہونے والے علاقہ جات میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تباہ ہونے والے مکانات کا سروے کرکے ان کے نقصانات کا تخمینہ کے بعد بے گھر افراد کے گھروں کی تعمیرکےلئے وفاقی حکومت معاوضوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم حکومت پاکستان نے فاٹا میں آپریشن سے متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو وبحالی جبکہ بے گھر افراد کے مکانات کے معاوضوں کی مد میں100 ارب روپے مختص کئے ہیں جس میں سے وزارت سیفران نے اب تک 12 ارب روپے مکانات کے معاوضوں و تعمیر نو بحالی کےلئے جاری کئے ہیں۔

Leave a Reply