27.7 C
Islamabad
جمعہ, مارچ 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںآبادی کی افزائش پر قابو پا کر سماجی و اقتصادی ترقی کی...

آبادی کی افزائش پر قابو پا کر سماجی و اقتصادی ترقی کی شرح کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے،خواجہ عمران نذیر

- Advertisement -

لاہور۔20مارچ (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق وسائل بچانے اور آبادی پر قابو پانے کیلئے پانچ سالہ منصوبہ ترتیب دیا جائے،پانچ سالہ منصوبے کو موثر عملدرآمد کیلئے سالانہ اہداف میں مرحلہ وار تقسیم کیا جائے،فیملی ویلفیئر ورکرز کو نرسنگ کونسل سے ڈپلومے کروانے پر بھی غور کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے محکمہ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن کے دورے کے دوران کیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نادیہ ثاقب بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

ڈی جی ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ثمن رائے اور دیگر افسران نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا اس موقع پر صوبائی وزیر نے ریجنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی بچیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی۔ صوبائی وزیر نے محکمہ کی نوتعمیر شدہ عمارت کا دورہ کیا اور مختلف سیکشن کا معائنہ بھی کیا۔ڈی جی ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نے صوبائی وزیر کو محکمے کی ورکنگ بارے بریف کیا۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ فیملی ویلفیئر ورکرز کو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سکل برتھ اٹینڈنٹ کے کورسز بھی کروانے پر غور کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آبادی کی افزائش پر قابو پا کر سماجی و اقتصادی ترقی کی شرح کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے،شرح آبادی پر کنٹرول یقینی بنانے کیلئے حاملہ خواتین کو فیملی پلاننگ کے فوائد سے آگاہ کیا جائے۔ خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی فیملی پلاننگ بارے آگاہی فراہم کی جائے،وسائل اور آبادی کے تناسب کو برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن پر دونوں محکموں کے انضمام سے بہتر نتائج حاصل ہوں گے، دونوں محکموں کے انضمام سے ہومن ریسورس کا موثر استعمال ممکن ہو پائے گا۔ انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر محکمہ کا روڈ میپ ترتیب دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آبادی کی شرح پر کنٹرول سے لوگوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آتے ہیں۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری نے کہا کہ دونوں محکموں کے ہیومن ریسورس کے کارآمد استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ورکنگ گروپ اور کمیٹی تشکیل دی جائے گی، موثر اور دیرپا نتائج کے حصول کیلئے دونوں اداروں میں مربوط روابط کو پروان چڑھایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574890

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں