آبنائے ہرمز میں عسکری مہم کسی بڑے تنازعہ کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، جرمن وائس چانسلر

برلن ۔ یکم اگست(اے پی پی) جرمنی کے وائس چانسلر اور وزیر خزانہ اولاف شولس نے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے علاقے کے لئے عسکری مہم میں شامل ہونے کے امریکی مطالبے پر گہرے شبہات رکھتے ہیں۔ جرمن وزیر خزانہ نے اپنے ان خیالات کا اظہار ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس گفتگو میں ملکی نائب چانسلر نے مزید کہا کہ اس خطے میں عسکری …

برلن ۔ یکم اگست(اے پی پی) جرمنی کے وائس چانسلر اور وزیر خزانہ اولاف شولس نے کہا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے علاقے کے لئے عسکری مہم میں شامل ہونے کے امریکی مطالبے پر گہرے شبہات رکھتے ہیں۔ جرمن وزیر خزانہ نے اپنے ان خیالات کا اظہار ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس گفتگو میں ملکی نائب چانسلر نے مزید کہا کہ اس خطے میں عسکری کشیدگی سے ہر ممکن طریقے سے گریز کیا جائے۔ شولس کے مطابق آبنائے ہرمز کا یہ مشن کسی بڑے تنازعے کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑے خطرے کے تناظر ہی میں وہ اسے مناسب خیال نہیں کرتے۔