خیبرپختونخوا جونیئراسکواش چیمپئن شپ قمرزمان اسکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی جس میں صوبے کے نوجوان کھلاڑی گرلزانڈر15، بوائزانڈر15 اوربوائز انڈر11 کی کیٹگریزمیں حصہ لے رہے ہیں ۔ چارروزہ مقابلوں کا فائنل 29 ستمبرکو کھیلا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی خیبرپختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری وزیرمحمد تھے۔
پشاورمیں خیبرپختونخوا جونیئراسکواش چیمپئن شپ کا آغاز

مزید خبریں
پشاور۔ 26 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا جونیئراسکواش چیمپئن شپ قمرزمان اسکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی جس میں صوبے کے نوجوان کھلاڑی گرلزانڈر15، بوائزانڈر15 اوربوائز انڈر11 کی کیٹگریزمیں حصہ لے رہے ہیں ۔ چارروزہ مقابلوں کا فائنل 29 ستمبرکو کھیلا جائے گا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی خیبرپختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری وزیرمحمد تھے۔
اس موقع پرسابق عالمی چیمپئن قمرزمان، کوچ وچیف آرگنائزرمنورزمان، انٹرنیشنل اسکواش کھلاڑی وسیم محمد اوراطلس خان بھی موجود تھے۔ چیمپئن شپ کا مقصد خیبرپختونخوا کے نوجوان اسکواش کھلاڑیوں کو مسابقتی ماحول فراہم کرنا، ان کی صلاحیتوں کو اجاگرکرنا اورمستقبل میں قومی و بین الاقوامی سطح پرنمائندگی کے لئے باصلاحیت کھلاڑیوں کی نشاندہی کرنا ہے۔
منتظمین کے مطابق جونیئرسطح پرایسےمقابلوں کےانعقاد سے نوجوان کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتیں نکھارنےاوراعلیٰ سطح کے مقابلوں کے لئے خود کو تیارکرنےکے مواقع میسرآتے ہیں۔







