آبنائے ہرمز کی سکیورٹی سے متعلق امریکی تجویز پرفیصلہ نہیں کیا، جاپان

61

ٹوکیو ۔ 23 جولائی (اے پی پی) جاپان کے وزیراعظم نے لائیو ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ جاپان کے ایران کے ساتھ تعلقات دوستانہ ہیں۔جاپان کے وزیراعظم شینزوآبے نے کہا کہ جاپان، کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھ کر اسے فروغ دینا چاہتا ہے اور خلیج فارس کے علاقے کے استحکام کے لئے سفارتکاری کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔ جاپان کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ جاپان نےآبنائے ہرمز کی سکیورٹی سے متعلق عالمی اتحاد بنانے کی امریکی تجویز پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔