آبپارہ مارکیٹ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کی قدیم ترین مارکیٹ اور شہر کا گیٹ وے ہے ،کامیابی کے بعد آبپارہ مارکیٹ کو ماڈل مارکیٹ کا درجہ دلائیں گے، قائدین شاہین تاجر گروپ

182

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):ٹریڈرز ویلفیر ایسوسی ایشن آبپارہ مارکیٹ کے الیکشن میں شاہین تاجر گروپ کے قائدین نے کہا ہے کہ آبپارہ مارکیٹ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد کی قدیم ترین مارکیٹ اور شہر کا گیٹ وے ہے انشاء اللہ کامیابی کے بعد آبپارہ مارکیٹ کو ماڈل مارکیٹ کا درجہ دلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار شاہین تاجر گروپ کے صدارتی امیدوار اجمل بلوچ، نامزد سیکرٹری جنرل اختر عباسی، گروپ چیرمین شفیق عباسی، وائس چیرمین مصعب خان اور سیکرٹری اطلاعات ابوبکر نے آبپارہ مارکیٹ میں تاجروں کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے نے لیز کی تجدید روک دی تھی لیکن اب انکروچمنٹ بٹائے بغیر لیز کی تجدید کرائی جا رہی ہے ۔ آب پارہ مارکیٹ میں نئے کاروبار کھولنے کی گنجائش ختم ہو چکی ہے جبکہ یہ مارکیٹ متوسط طبقہ کے لئے ہے ۔ اس کے لئے تمام مالکان سے مل کر ایڈیشنل سٹوری کی اجازت دلائیں گے ۔ ملٹی سٹوری تعمیرات سے مارکیٹ میں کاروبار میں اضافہ ہوگا ۔ انشاء الله 12 دسمبر کو الیکشن میں بھاری اکثیریت سے جیتیں گے ۔ انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے حقوق کی حفاظت کے لئے شاھین تاجر گروپ کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں ۔ انشاء اللہ کسی کو مایوسی نہ ہوگی ۔