آبپاش علاقوں کے کاشتکارگندم کی کاشت ترجیحاً20 نومبر تک مکمل کر لیں،محکمہ زراعت

108
Wheat crop
Wheat crop

ملتان۔ 10 نومبر (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہا ہےکہ آبپاش علاقوں کے کاشتکارگندم کی کاشت ترجیحاً 20 نومبر تک مکمل کر لیں ،آبپاش علاقوں کے کاشتکار گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کا  تصدیق شدہ بیج استعمال کریں،ہمارا عزم گندم درآمد نہیں برآمد کرنی ہے۔

ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق آبپاش علاقوں کے کاشتکار گندم کی زیادہ پیداوار کے لئے فخر بھکر15 نومبر تک جبکہ صادق 21، نواب 21، نشان 21، ڈیورم 2021، این اے آر سی سپر، غازی 19، سبحانی 21، رہبر21 اورایم ایچ21 کی کاشت 30 نومبر تک مکمل کر لیں، اس کے علاوہ عروج 22، اکبر 19، دلکش 20، جوہر 16، بورلاگ 16، زنکول 16، اُجالا 16، اناج 17 اور فیصل آباد 8 کی کاشت 10 دسمبر تک مکمل کر لیں،گندم کے کاشتکار بھکر سٹار19 کی کاشت 10 نومبر تا10دسمبر مکمل کریں،

اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کیلئے صادق 21 اور نواب 21زیادہ موزوں اقسام ہیں۔کاشتکاربوائی کے لیے20 نومبر تک40سے45کلوگرام جبکہ21نومبر تا10 دسمبر50 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں اور بیج کے اُگاؤ کی شرح85 فیصد سے ہرگز کم نہیں ہونی چاہیے، کاشتکار کھڑی کپاس میں گندم کی کاشت کرنے کیلئے 55 سے60 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔