آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال ، تربیلا ڈیم بھرگیا

43
آبی ذخائر

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 124000 کیوسک اور اخراج 90900 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 24300 کیوسک اور اخراج 24300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 18300 کیوسک اور اخراج 38000 کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 44100 کیوسک اور اخراج 8800 کیوسک رہا۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1550.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.882 ملین ایکڑ فٹ ۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1198.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.211 ملین ایکڑ فٹ اور چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.044 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔