آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کی صورتحال

58
Water situation
Water situation

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ۔ پیر کو واپڈا سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد15600کیوسک اور اخرج 15000کیوسک،، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7300 کیوسک اور اخراج7300کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد8500کیوسک اور اخراج100کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد10400کیوسک اور اخراج2400کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1434.46 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.916 ملین ایکڑ فٹ۔منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1123.30فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.873 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 642.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.062 ملین ایکڑ فٹ ہے۔