آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادو شمار

73
Water situation
Water situation

اسلام آباد ۔ 16 جنوری (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد اور اخراج کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ۔ بدھ کو واپڈا سے جاری ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 14900کیوسک اور اخرج 13000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد6400 کیوسک اور اخراج6400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد6700کیوسک اور اخراج100کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد6300کیوسک اور اخراج6300کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1433.45 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.880 ملین ایکڑ فٹ۔منگلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1114.05 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.648 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 641.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.054 ملین ایکڑ فٹ ہے۔