آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کی صورتحال منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ، موجودہ سطح 1211.15 فٹ ہے

117

اسلام آباد ۔ 24 جون (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 136600کیوسک اور اخراج ایک لاکھ چالیس ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 72200کیوسک اور اخراج72200کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد48800کیوسک اور اخراج40 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد52300کیوسک اور اخراج22300 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1446.30 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.111 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1211.15 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.064 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.20 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.082 ملین ایکڑ فٹ ہے۔