اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):دریائے سندھ پر تربیلاکے مقام پر ہفتہ 26 اکتوبر کو پانی کی آمد 32 ہزار 200 کیوسک جبکہ اخرج 50 ہزار کیوسک رہا ہے۔ انڈس ریوور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی رپورٹ کے مطابق دریائے کابل پر نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد 12 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 700 کیوسک رہا جبکہ خیرآباد پل کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 700 کیوسک اور اخرج 18 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح دریائے جہلم پر منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک رہا جبکہ دریائے چناب پرر مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 10 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 500 کیوسک رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد آمد 60 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 54 ہزار 100 کیوسک، چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 55 ہزار 500 کیوسک اوراخراج 50 ہزار کیوسک، تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 900 کیوسک،گدو کے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 42 ہزار 500 کیوسک، سکھربیراج میں پانی کی آمد 40 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 700 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 25 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 200 کیوسک،تریموں بیراج میں پانی کی آمد 13 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 400 کیوسک جبکہ پنجند بیراج میں پانی کی آمد 9 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 200 کیوسک رہا ہے۔
آبی ذخائز میں موجود پانی کے ذخیرہ کی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تربیلامیں پانی کی موجودہ سطح 1532.93 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.802 ملین ایکڑ فٹ ہے جبکہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ہے۔ اسی طرح منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1193.00 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.830 ملین ایکڑ فٹ ہے ، ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ہے۔
چشمہ میں پانی کی موجودہ سطح 642.70 فٹ ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.079 ملین ایکڑ فٹ ہے اور ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ ہے۔ مزید برآں تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل ہفتہ صبح 6 بجےکی رپورٹ کی گئی ہے۔