آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

55
Water situation
Water situation

اسلام آباد ۔ 14 فروری (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میںپانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 18500کیوسک اور اخرج 38000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8000 کیوسک اور اخراج8000کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد14100کیوسک اور اخراج28000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد12100کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1422.13 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.621 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1122.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.862 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.029 ملین ایکڑ فٹ ہے۔