آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

73
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 21100کیوسک اور اخرج 38000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد9600 کیوسک اور اخراج9600کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد15200کیوسک اور اخراج28000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد14800کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1420.71 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.588 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1121.80 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.837 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.30 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.029 ملین ایکڑ فٹ ہے۔