اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) واپڈا نے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 174200 کیوسک اور اخرج 135000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 46500 کیوسک اور اخراج 46500 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 32400 کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، دریائیچناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 67200 کیوسک اور اخراج35 ہزار کیوسک رہا۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1462.58 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.709 ملین ایکڑ فٹ، منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1229.10 فٹ، ڈیم پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.351 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 648.80 فٹ اور پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ جبکہ قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.268 ملین ایکڑ فٹ رہا۔