اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 244400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ30 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 44400کیوسک اور اخراج44400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر …
آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال
اسلام آباد ۔ 17 اگست (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 244400کیوسک اور اخراج ایک لاکھ30 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 44400کیوسک اور اخراج44400کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد23700 کیوسک اور اخراج10ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد92600کیوسک اور اخراج61700 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1530.93 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.911 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1235.95 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 6.879 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.70 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.117 ملین ایکڑ فٹ ہے۔







