آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

157

اسلام آباد ۔ 27اگست (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 212300کیوسک اور اخراج 183100کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 42 ہزارکیوسک اور اخراج 42 ہزارکیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد81500 کیوسک اور اخراج69700کیوسک، دریکائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 139600کیوسک اور اخراج120300 کیوسک ہے ۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1549.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.923 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1239.75 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 7.174 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 645.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.139 ملین ایکڑ فٹ ہے۔