اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔ بدھ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 28100کیوسک اور اخراج60 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 4300کیوسک اور اخراج 4300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد6900 کیوسک اور اخراج35 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد8200کیوسک اور اخراج3 ہزارکیوسک ہے۔تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1523.25 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.506 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1206.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.725 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.80 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.074 ملین ایکڑ فٹ ہے۔