آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

75
آبی ذخائر

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کر دہ اعداد و شمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 27900کیوسک اور اخراج65000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 4900کیوسک اور اخراج 4900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد6900 کیوسک اور اخراج35000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد7900کیوسک اور اخراج3000کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1521.82 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.431 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1205.20 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.669 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.051 ملین ایکڑ فٹ ہے۔