‏آج خوشی کا دن ہے وزیراعظم عمران خان نے اپنا وعدہ وفا کردیا،صوبہ پنجاب کے ہر خاندان کومفت علاج کے لئے ہیلتھ کارڈ مل گیا ،فرخ حبیب

147
‏سپریم کورٹ میں زیر سماعت آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس کا فیصلہ فوری آنا چاہئے، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا ٹویٹ

اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏آج خوشی کا دن ہے وزیراعظم عمران خان نے اپنا وعدہ وفا کردیا، پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے ہر خاندان کو سالانہ 10 لاکھ تک مفت علاج کے لئے ہیلتھ کارڈ زمل گئے ہیں ۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کے پی کے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور تھرپارکر کے بعد پنجاب کو بھی صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر دی گئی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کے ہر خاندان یعنی 100% آبادی کو سالانہ 10 لاکھ تک مفت علاج کے لئے ہیلتھ کارڈ مل گیا ہے۔