اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آ ج سے تین سال پہلے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا تاریخی معرکہ وقوع پذیر ہوا ۔
انہوں نے اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اس تمام فیصلہ سازی کےمرحلے کاحصہ رہا۔ہمارے جانبازوں نے جس طرح پاکستانیوں کا سر فخر سے اونچا کیاوہ تاریخ کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور فوجی کمانڈ نے جس طرح قیادت دی وہ کہانی سننے سے تعلق رکھتی ہے۔