آج سے دو روزہ آسیان بزنس فورم منعقد ہو رہا ہے جسمیں10ممالک کے 24ڈپلومیٹس شرکت کریں گے،چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر

153
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

گوجرانوالہ 29 فروری (اے پی پی):چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے کہا ہے کہ آج سے دو روزہ آسیان بزنس فورم منعقد ہو رہا ہے جسمیں10ممالک کے 24ڈپلومیٹس شرکت کریں گے،

فورم میں شرکت کرنے والوں ممالک میں فلپائن،انڈونیشیا،ملائشیا،برونائی،تھائی لینڈ،ویتنام،میانمار کے ایمبیسڈرز،ڈپٹی ایمبیسیڈر، کمرشل کونسلرز اور اعزازی کونسل جنرل شامل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ ہمارے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ گوجرانوالہ کی تاریخ میں پہلی بار بزنس سینٹر کے زیر اہتمام آسیان بزنس فورم منعقد ہو گا جو دو روز تک جاری رہے گا ۔معزز مہمانان گرامی گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی سے ملاقاتوں کیساتھ ساتھ گوجرانوالہ میں تیار کی جانیوالی مصنوعات کا بھی معائنہ کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میڈ ان گوجرانوالہ انکلوئیر فیز 2کی تیاری مکمل ہو چکی ہے جس میں 30مختلف بزنس سیکٹرز کی مصنوعات اور 52کمپنیوں کے ڈسپلے کئے جائیں گے ۔