آج سے 2 سال پہلے پاکستان کے عوام نے عمران خان کی 22 سالہ پاکستان کی بہتری کی جدوجہد کو ایک نئے مرحلے میں داخل کیا، اسد عمر

114

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے سماجی رابطہ کے ویب سائٹ پہ اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آج سے 2 سال پہلے پاکستان کے عوام نے عمران خان کی 22 سالہ پاکستان کی بہتری کی جدوجہد کو ایک نئے مرحلے میں داخل کیا۔ انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ نئے پاکستان کا یہ سفر نہ صرف جاری رہے گا بلکہ مزید تیز ہو گا۔ اسی عزم سے کام کرنا ہے کے تیز ہو تیز ہو جدوجہد تیز ہو۔