- Advertisement -
اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر تمام پاکستانیوں کو جشنِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہےکہ آج کا دن شکر، فخر اور عہدِ وفا کا دن ہے،قربانیوں سے حاصل کی گئی آزادی کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔
یوم آزادی پر اپنے جاری پیغام میں خالد حسین مگسی نے کہا کہ ملک کو مضبوط بنانے میں ہر پاکستانی کا کردار لازم ہے،ایک متحد قوم ہی دشمن کے ناپاک عزائم کو شکست دے سکتی ہے، مسلح افواج نے ہر محاذ پر پاکستان کا وقار بلند رکھا۔خالد حسین مگسی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے قومی سلامتی کی نئی مثال قائم کی،ہم سب مل کر پاکستان کو جدید اور خودکفیل ریاست بنائیں گے
- Advertisement -