آج عدالت میں جو اودھم مچا اس کی مثال نہیں ملتی ،پی ٹی آئی نے عدالت کی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، معاون خصوصی عطاء تارڑ کی جوڈیشل کمپلیکس کے باہر صحافیوں سے گفتگو

53
خیبر پختونخوا کے وزیر ظاہر طورو کا وزیراعظم سے منسوب بیان ذہنی اختراع اور خلاف حقیقت ہے، وزیراعظم سے جھوٹ منسوب کرکے خیبر پختونخوا حکومت اپنی ساکھ بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
خیبر پختونخوا کے وزیر ظاہر طورو کا وزیراعظم سے منسوب بیان ذہنی اختراع اور خلاف حقیقت ہے، وزیراعظم سے جھوٹ منسوب کرکے خیبر پختونخوا حکومت اپنی ساکھ بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ آج ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں وہ مناظر دیکھے جو پہلے نہ دیکھے،طیارہ سازش کیس سے پانامہ کیس تک میں نے اونچی آواز میں بات نہیں کی،آج عدالت میں جو اودھم مچا اس کی مثال نہیں ملتی۔ پیر کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن آج وکلاء کی وردی میں ملبوس تھے،عدالت کو پریشر میں لاکر فیصلہ کرانے کی کوشش تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کو میری عدالت میں موجودگی گراں گزری۔

عطاء تارڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عدالت کی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی،ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا،سابق وزیر اعظم نواز شریف روزانہ عدالت کا سامنا کرتے تھے،ایک دفعہ بھی اسٹے آرڈر کے پیچھے نہ چھپے،یہ لوگ تحفہ بیچ کر بینک میں جمع کرانے کا اعتراف کر چکے ہیں،پیسہ بیچ کر جو تحفہ ملے اس میں اور جمع کرائے گئے پیسوں میں فرق ہے،یہ وہ سارے معاملات ہیں جس پر سوال ہوگا،

یہ کیس سپیکر اسمبلی کی جانب سے ریفرنس پر بنا،جتھوں کے ساتھ آنا بدکلامی کرنا یہ نہیں چلے گا،آپ کو بتانا ہوگا توشہ خانہ کے تحائف کب کس کو بیچے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر بیت کچھ تسلیم کر چکے ہیں۔ عطاء تارڑ نے کہاکہ سائفر کیس حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے،اعظم خان نے بتایا کہ جھوٹا بیانیہ گڑھا گیا،پہلے کہا امریکی سازش اور امپورٹڈ حکومت کا کہا گیا

،پھر اسی امریکہ سے مدد طلب کرلی،9 مئی کو جس نے شہداء کی یادگار پر حملہ کیا ان کو جواب دینا ہوگا،ن لیگ کی شکایت پر کیس بنا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی اب ہماری موجودگی سے خوفزدہ ہیں،آپ کی کمزوری اب نظر آتی ہے ،آپ کا یوم حساب نزدیک ہے، مجھے نہیں علم کے کیا آڈیو پیش کی گئی،وکلاء کو متحرک کرنے میں ہمارا اہم کردار ہے،بات میری آڈیو پر آگئی ہے تو ان کو گھڑیوں کا اعتبار شروع کر دیں،میری آڈیو میں کچھ ایسا ویسا ہے تو مجھے عدالت لے جائیں۔