آج پاکستان پھر سےحصولِ منزل کےسفر پر چل نکلا ہے، وزیر اعظم عمران خان کا ٹویٹ

84
وزیر اعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ماحولیاتی تحفظ کے لئے "گرین سعودی عرب، "گرین مشرق وسطی" کے اقدامات کا خیرمقدم

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنےطاقتور طبقےکو قانون کےتابع اوراحساس، پناہ گاہوں اورصحت کارڈ جیسے منصوبوں کےذریعے آج پاکستان پھر سےحصولِ منزل کےسفر پر چل نکلا ہے ۔

منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ‏15 سوسال قبل ہمارےنبی پاک ﷺ نےمدینہ میں پہلی فلاحی ریاست کی بنیاد ڈالی جس کی عمارت قانون کی بالادستی، اہلیت کی قدر اور رحم و برداشت پراستوارکی گئی اورجس میں تحصیلِ علم کومقدس فریضہ قرار دیاگیا چنانچہ دو ہی دہائیوں میں مسلمان آئندہ کئی صدیوں کیلئےعظیم ترین تہذیب کےحاملین بن گئے۔

وزیر اعظم نے کہا لیکن ‏جب مسلمان ان رہنما اصولوں سے دست کش ہوئے تو ان کی تہذیب کے تار و پود بکھر گئے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 81 برس قبل آج ہی کے روز ہمارے قائد نے عظیم فلسفی و شاعر علامہ اقبال کے تصورات اور ریاستِ مدینہ کے انہی اصولوں کی روشنی میں ہمیں پاکستان کا خواب دکھایا۔

عمران خان نے کہا کہ اپنےطاقتور طبقےکوقانون کےتابع اوراحساس، پناہ گاہوں اورصحت کارڈجیسے منصوبوں کےذریعے فلاحی ریاست کیجانب پیش قدمی کرتےہوئے آج پاکستان پھر سےحصولِ منزل کےسفر پر چل نکلا ہے۔