آج پریس کانفرنس میں ان صحافیوں کےنام لئےجوعمران خان حکومت کانشانہ بنے،نصرت جاوید کانام شامل کرنابھول گئی جو عمران خان کےدورحکومت میں فسطائیت کاشکارہوئے،مریم اورنگزیب

138
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا خیرمقدم

اسلام آباد۔17جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں ان صحافیوں کے نام لئے جو عمران خان حکومت کا نشانہ بنے۔

انہوں نے ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صحافیوں کی فہرست نامکمل تھی، میں پاکستان کے مایہ ناز صحافی اور صحافیوں کے استاد نصرت جاوید کا نام شامل کرنا بھول گئی جو عمران خان کے دور حکومت میں فسطائیت کا شکار ہوئے۔