25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومقومی خبریںآج پوری دنیا میں پاکستان کی پارلیمان سے اتحاد کا جو پیغام...

آج پوری دنیا میں پاکستان کی پارلیمان سے اتحاد کا جو پیغام گیا ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، مرزا اختیار بیگ

- Advertisement -

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا میں پاکستان کی پارلیمان سے جو اتحاد کا پیغام گیا ہے اس کا جو مثبت اثر پڑا ہے اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے تین طریقوں سے نقصان پہنچانے کی کوشش کی، پہلا اس نے سفارتی سطح پر تنہا کرنا چاہا لیکن اﷲ تعالیٰ کا کرم ہے کہ چین، ترکیہ، روس، ملائیشیا اور پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی حمایت کی اور بھارت کو کوئی ایسا بیان نہیں ملا جو پاکستان کے خلاف جاتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان کو اﷲ تعالیٰ نے اقوام میں ایک حمایت دلائی، پھر بھارت نے ہمیں معاشی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش

اور آئی ایم ایف کو لکھا کہ پاکستان کے ساتھ پروگرام کو معطل کرے، پہلگام واقعہ کی وجہ سے آئی ایم ایف نے دو ٹوک الفاظ میں بھارت کو منع کر دیا کہ اس واقعہ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، پھر ایف اے ٹی ایف کے پاس گئے کہ پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں ڈالیں اور جی ایس پی پلس کی یورپی یونین ممالک کی سہولت ختم کرانے کیلئے بات کی لیکن وہ ہمیں کسی بھی جگہ پر معاشی نقصان نہیں پہنچا سکا، تیسری چیز دفاعی طور پر بھارت کو رافیل طیاروں پر بڑا مان تھا، وہ بھی ناکام ہوا اور سسٹم جام ہو گیا۔ مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ افواج پاکستان کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دانشمندانہ طور پر ری ایکشن دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کوشش کو بھی سراہا جنہوں نے سفارتی سطح پر پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے پیش کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592893

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں