آج کا دن ان مائوں، سہاگنوں اور بچوں کے نام ہے جن کے راج دلاروں، جیون ساتھیوں اور والد نے اپنی زندگیاں وطن پر نچھاور کیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

246

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج کا دن ان مائوں، سہاگنوں اور بچوں کے نام ہے جن کے راج دلاروں، جیون ساتھیوں اور والد نے اپنی زندگیاں وطن پر نچھاور کیں۔

پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ آج کا دن ان مائوں کے نام جن کےلاج دلارے اس وطن کی محبت میں ان کی کوکھ ویران کر کئے، ان سہاگنوں کے نام جن کے جیون ساتھی وطن کی باہوں پر جھول گئے اور ان بچوں کے نام جو یتیم ہو گئے کہ وطن کے بچوں پر سایہ پدری رہے، ان شہیدوں کے نام وطن کی مٹی گواہ رہنا ۔