اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کی دنیا میں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کو باہمی فائدہ مند ہونا چاہیے۔
منگل کو اپنے دورہ قطر کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دوحہ میں آج ایک مصروف دن گزرا، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر واضح بات چیت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں قوموں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کو باہمی طور پر فائدہ مند ہونا چاہئے، میں اس دورے کے فائدہ مند نتائج کا منتظر ہوں۔