آج ہر طرف گوادر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے،سید ذوالفقار بخاری

59
آج ہر طرف گوادر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے،سید ذوالفقار بخاری
آج ہر طرف گوادر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے،سید ذوالفقار بخاری

آج ہر طرف گوادر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے،سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ آج ہر طرف گوادر ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر گوادر کرکٹ اسٹیڈیم اور ساحلی پٹی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج گوادر میں شاندار دن رہا جہاں عمدہ کرکٹ کھیل پیش کیا گیا.۔انہوں نے شوبز شخصیات کی کرکٹ میچ میں شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج یقینا گوادر کی جیت ہے

۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا دن کا دوسرا پہر گوادر کے خوبصورت ساحل پر گزرا۔زلفی بخاری نے سپورٹ پر سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گوادر آج ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔