شرم الشیخ۔7نومبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ آج ہمیں صدی کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، آنے والی نسلوں کے لئے صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب ماحول چھوڑ کر جانا ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیراعظم جو شرم الشیخ کلائیمیٹ امپلی منٹیشن میں شرکت کے لئے مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہیں، نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ سربراہی اجلاس میں عالمی رہنما ماحولیاتی تبدیلیوں کےخلاف جدوجہد کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سی او پی۔ 27 کوہرقیمت پر کامیاب بنانا ہو گا۔