کیپ ٹاﺅن ۔ 17 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 41 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 5-0 سے وائٹ واش کر دیا، فلڈلائٹس کی خرابی کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت کیا گیا، جنوبی افریقن ٹیم نے 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 28 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے کہ فلڈلائٹس خراب ہو گئیں اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقن ٹیم 41 رنز سے فاتح قرار پائی، ایڈن مرکرم میچ اور ڈی کوک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ کیپ ٹاﺅن میں کھیلے گئے آخری ایک روزہ میں سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.3 اوورز میں 225 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، کوسل مینڈس 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، اویشکا فرننڈو 9، اپل تھرنگا 2، اوشادا فرننڈو 22، اینجلو پریرا 31، پری یامل پریرا 33، تھسارا پریرا 2 دھنن جایا ڈی سلوا 12، ایسورو اودانا 32 اور اکیلا دانن جایا 3 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، کگیسوربادا نے 3، نورٹج اور عمران طاہر نے 2، 2 نگیڈی اور فیلک وایو نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جواب میں جنوبی افریقن ٹیم نے 28 اوورز میں 2 وکٹوں پر 135 رنز بنائے تھے کہ خراب روشنی اور فلڈلائٹس کی خرابی کی وجہ سے میچ کو روک دیا گیا، طویل انتظار کے بعد جب فلڈلائٹس کا مسئلہ حل نہ ہوا تو میچ کو ختم کر دیا گیا، اسطرح جنوبی افریقن ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 41 رنز سے کامیاب رہی، ایڈن مرکرم 67 اور ریسی وانڈر ڈوسن 28 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، ڈی کوک 6 اور کپتان ڈوپلیسی 24 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، مالنگا اور پریرا نے ایک، ایک وکٹ لی۔