- Advertisement -
حیدر آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) اومیش یاداو کی تباہ کن باﺅلنگ کے بعد ریشبھ پانٹ، اجنکیا راہانے اور پرتھوی شاہ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت بھارت نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں گرفت مضبوط کر لی، ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 311 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، روسٹن چیس 106 رنز بنا کر نمایاں رہے، یاداو نے 6 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں بھارتی ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پہلی اننگز میں 4 وکٹوں پر 308 رنز بنا لئے تھے، پرتھوی شاہ 70 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، اس کے بعد ریشبھ پانٹ اور اجنکیا راہانے کالی آندھی کے باﺅلرز کے سامنے چٹان بن گئے، پانٹ 85 اور راہانے 75 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117400
- Advertisement -