آذربائیجان ایئر لائنز کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی،مشیر ہوا بازی نے مہمانوں کا استقبال کیا،ترجمان

213
ترجمان پی آئی اے

لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آذربائیجان ایئر لائنز کی پہلی پرواز جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پہنچی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق نگران وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی ائیر مارشل (ر) فرحت حسین ملک، سفیر اسلامی جمہوریہ آذربائیجان علی فکرت اوگلو نے مہمانوں اور مسافروں کا استقبال کیا۔آذر بائیجان سے آنے والی پرواز میں مسافروں کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات بھی صوبائی دارالحکومت پہنچیں، لینڈنگ پر واٹر سلیوٹ کے ذریعے پرواز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر لاہور ایئرپورٹ نذیر احمد خان سمیت دیگر اداروں کے سربراہان نے بورڈنگ گیٹ پر کیک کاٹا اور افتتاحی پرواز کی لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کا خیر مقدم کیا۔