24.6 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومقومی خبریںآذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ، بھرپور ساتھ دینے کا...

آذربائیجان کا پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ، بھرپور ساتھ دینے کا اعلان ، بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت، تنازعہ سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز

- Advertisement -

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):آذربائیجان کی حکومت نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاکستان اور بھارت کی دن بدن بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

آذربائیجان کی حکومت کی طرف سے پاکستان میں سفیر خضر فرہادوف نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے نام خط میں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعہ پر سخت اظہار تشویش کیا ہے۔ جمعرات کو آذربائیجان کے سفارتخانے سے جاری اعلامیہ کے مطابق آذربائیجان کی حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے اور پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔

- Advertisement -

آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے مسئلے کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دی۔ خضر فرہادوف نے بھارتی کارروائیوں میں متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے مابین حالات جلد معمول پر آ جائیں گے اور بالخصوص پاکستان میں ہونے والے نقصان کا ازالہ ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594471

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں