26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتازہ ترینآذربائیجان کے صدر الہام علیوف 11 سے 12 جولائی تک پاکستان کا...

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 11 سے 12 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 11 سے 12 جولائی تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران صدر الہام علیوف صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیاہے کہ فریقین دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔ توقع ہے کہ دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔ بیان کے مطابق آذربائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=483289

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں