33.2 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 10, 2025
ہومقومی خبریںآذربائیجان کے وزیر اقتصادیات منگل کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان...

آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات منگل کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائل جبروف سرمایہ کاری کے منصوبوں پر مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لئے 8 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق میکائل جبروف دورے کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کریں گے اور نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستانی وفد کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579053

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں