ریاض ۔14نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر الخبر میں آٹھ لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیے جانے والے آرامکو سٹیڈیم کو اے ایف سی ایشین کپ 2027 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے،جس میں 47 ہزار سے زیادہ تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اردو نیوز کے مطابق سٹیڈیم میں جدید بصری …
آرامکو سٹیڈیم میں تعمیراتی کام جاری، 47 ہزار تماشائیوں کی گنجائش

مزید خبریں
ریاض ۔14نومبر (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر الخبر میں آٹھ لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کیے جانے والے آرامکو سٹیڈیم کو اے ایف سی ایشین کپ 2027 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے،جس میں 47 ہزار سے زیادہ تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اردو نیوز کے مطابق سٹیڈیم میں جدید بصری نظام نصب کیا گیا ہے جس میں چار بڑی سکرینیں شامل ہیں جن کا مجموعی رقبہ 300 مربع میٹر ہے۔فیفا ورلڈ کپ 2034، فٹ بال کی تاریخ کا سب سے بڑا عالمی ایونٹ ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ سعودی عرب کے پانچ شہروں ریاض، جدہ، الخبر، نیوم اور ابہا میں میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔








