دبئی ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی ” آرامکو “ نے 2030 ءتک کیمیکل کی پیداوار 3 گنا اور تیل صاف کرنے کی صلاحیت دوگنا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آرامکو کے شعبہ کاروباری امور کے سربراہ عبدالعزیز ال جدیمی نے پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت کمپنی سالانہ 12 ملین میٹرک ٹن کیمیکل پیدا کررہی ہے جس میں اضافہ کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔انھوں نے کہا کہ نئے منصوبے کے تحت کیمیکل کی موجودہ پیداوار بڑھا کر 34 ملین میٹرک ٹن سالانہ تک لایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اسی عرصے کے دوران خام تیل کو صاف کرنے کی ملکی صلاحیت کو 5 ملین بیرل یومیہ سے بڑھا کر 8-10 ملین بیرل یومیہ کیا جائے گا۔