آرسنل نے لیگ فٹ بال کپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں چیلسی کو 2-3سے ہرا دیا

لندن۔15جنوری (اے پی پی):آرسنل کی ٹیم نے لیگ کپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں چیلسی کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 گول سے شکست دے کر فائنل کی جانب توجہ مرکوز کر لی ۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق سٹامفورڈ برج، فلہم میں کھیلے گئے لیگ فٹ بال کپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے کے میچ میں آرسنل نے حریف ٹیم چیلسی کو 2 کے مقابلے میں 3 …

لندن۔15جنوری (اے پی پی):آرسنل کی ٹیم نے لیگ کپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے میں چیلسی کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 گول سے شکست دے کر فائنل کی جانب توجہ مرکوز کر لی ۔ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق سٹامفورڈ برج، فلہم میں کھیلے گئے لیگ فٹ بال کپ کے سیمی فائنل کے پہلے مرحلے کے میچ میں آرسنل نے حریف ٹیم چیلسی کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔بینجمن ولیم وائٹ،وکٹر اینار گیوکرس اور مارٹن زوبیمینڈی ایبانیز نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم آرسنل کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

بینجمن ولیم وائٹ نے میچ کے ساتویں،وکٹر اینار گیوکرس نے میچ کے 49 ویں جبکہ مارٹن زوبیمینڈی ایبانیز نے میچ کے 71 ویں منٹ پر گول سکور کئے۔ چیلسی کی جانب سے الیجینڈرو گارناچو فیریرا نے بالترتیب 57 اور 83 ویں منٹ پر دو گول سکور کئے۔آرسنل کی ٹیم چیلسی کے خلاف لیگ فٹ بال کپ کے سیمی فائنل کےدوسرے مرحلے کے میچ کے لئے 3 فروری کو نبرد آزما ہوگی۔

مزید خبریں