آرمی، ایچ ای سی، نیوی اور کے آر ایل نیشنل چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی

146
National Challenge Cup 2023
National Challenge Cup 2023

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):پاکستان آرمی اور ایچ ای سی کے گروپ اے، کے آر ایل اور گروپ بی سے پاک بحریہ نے نیشنل چیلنج کپ 2023 کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ نیشنل چیلنج کپ (این سی سی) 2023 کے فائنل رائونڈ کے پانچویں روز چار میچ کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں پاک فوج کے انیس کے دو اور حسن کے ایک گول کی بدولت نمسو کو 3-0 سے شکست دی تھی۔

دوسرے میچ میں پاک بحریہ نے ایس اے فارمز کو3-0 سے شکست دے دی۔ نعمان، فرحان اللہ اور نوید نے ایک ایک گول کیا۔ تیسرے میچ میں ایچ ای سی نے پی اے سی اے کو 1-0 سے شکست دی۔ میچ کا واحد گول حلیم نے کیا۔ چوتھے میچ میں کے آر ایل نے ماشا یونائیٹڈ کو 4-0 سے شکست دی۔ کے آر ایل کی جانب سے شاہ زیب، نجیب اللہ، وحید اور علی آغا نے ایک گول کیا۔