آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کیلئے شجاعت کی زندہ مثال ہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد

85
وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد اور وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نےاساتذہ کےلئے پہلے ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا

لاہور۔16دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی چھٹی برسی پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ 16دسمبر کا دن آرمی پبلک سکول کے شہدا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے،قوم آرمی پبلک سکول کے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ خراج عقیدت پیش کرےگی،آرمی پبلک سکول کے بچوں نے اپنے خون سے اس خطہ میںعلم کی سربلندی کیلئے نئی تاریخ رقم کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ دہشت گرد کبھی بھی اس جرا ¿ت مند قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے،آرمی پبلک سکول کے معصوم شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی پبلک سکول کے بچوں نے جرا ¿ت اور بہادری کی روشن مثال قائم کی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ شہید بچے اور اساتذہ پوری قوم کیلئے شجاعت کی زندہ مثال ہیں، ہم شہدائے اے پی ایس کے خاندانوں کے ساتھ ملک میں علم کو عام کرنے کا عہد کرتے ہیں،وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہر طبقہ کیلئے تعلیم عام اور یکساں کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے،اے پی ایس کے معصوم بچوں کو آج بھی خراج عقیدت پیش اور دہشت گردوں کے مذموم ارادوں کی پُرزورمذمت کی جا رہی ہے۔